آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے،برطانوی میڈیا کا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ایران آئندہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حکام کا خیال ہے کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آ گیا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی ایرانی حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل پر بڑے حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی توقع ہے۔ اس نے تہران کو حتمی پیغام بھی جاری کیا ہے کہ ’’ایسا نہ کرو‘‘۔اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جارجیا کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو اسرائیل پر ایران کے متوقع جوابی حملے کے پیش نظر جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔