177
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور کوکین کے استعمال کے اسکینڈل پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
کنزرویٹو ایم پی ڈیوڈ واربرٹن نے دعویٰ کیا کہ انہیں پارلیمانی واچ ڈاگ نے منصفانہ ٹرائل نہیں دیا تھا۔
ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے اعتراف کیا کہ اس نے کوکین کا استعمال کیا تھا تاہم دعویٰ کیا کہ اس نے کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں
برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی
برطانیہ،بورس جانسن کے بعد مزید دو ارکان پارلیمنٹ مستعفی
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی کنزرویٹو پارٹی کے دو ساتھیوں نے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد برطانیہ میں ضمنی انتخاب کا آغاز ہوا تھا۔واضح رہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن پر کوکین کے استعمال سمیت دو خواتین کے ساتھ نامناسب جنسی رویہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔