118
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ کے وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔برطانوی وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود المدیشکیان سے 30 منٹ تک فون پر بات چیت کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ایرانی صدر سے رابطے سے قبل امریکی صدر اور یورپی اتحادیوں کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔