70
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے ایک ڈسٹرائر کو خلیج فارس میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ایرانی بحریہ کے ڈرون برطانوی جنگی جہازوں کے قریب پرواز جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ برطانوی بحری بیڑے کو خلیج فارس میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ بحر ہند میں داخل ہونے کے بعد سے برطانوی بحریہ کے جہاز کی نگرانی کر رہی تھی۔ایرانی فوج کے مطابق برطانیہ اسرائیلی میزائلوں کی رہنمائی کے لیے اپنے جنگی جہاز کو خلیج فارس لانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالت جنگ ہے اور ایران کو برطانوی بحریہ سمیت مغربی ممالک کے حملے کا خدشہ ہے۔