برطانیہ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش، مسلم یادگار کے لیے رقم مختص

چانسلر جیریمی ہنٹ کے نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس میں کٹوتی، فیول ڈیوٹی منجمد، ویپس پر نئی لیوی اور تمباکو ٹیکس میں اضافہ شامل ہے جب کہ بزنس کلاس کے مسافروں پر ہوائی مسافر ڈیوٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔نئے بجٹ میں پراپرٹی کیپٹل گین ٹیکس کو 28 سے کم کر کے 24 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ نیشنل انشورنس میں 2 پنس کی کٹوتی کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے ساتھ بچت کرنے والوں کے لیے نئے برطانوی ISA کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں برطانیہ میں سرمایہ کاری پر 5 ہزار پاؤنڈز کا ٹیکس فری الاؤنس، ہاؤسنگ سپورٹ فنڈز 31 مارچ کے بعد بھی چھ ماہ کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔چانسلر جیریمی ہنٹ نے اپنے خطاب کا آغاز پہلی اور دوسری عالمی جنگوں میں برطانیہ کے لیے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔اپنی بجٹ تقریر میں، چانسلر جیریمی ہنٹ نے پہلی اور دوسری عالمی جنگوں کے دوران برطانیہ کے لیے قربانیاں دینے والے مسلمانوں کی یادگار بنانے کے لیے 10 لاکھ پاؤنڈ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔