بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا

بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا ہے کہ آپ کو سونپے گئے ہمارے تمام کیسز میں ایک  طرح کے فیصلے آرہے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ اس بنچ میں ہمارے تمام کیسز کسی اور کو منتقل کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اس معاملے پر کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کر رہے ہیں، ایسا نہ کریں،

بشریٰ بی بی کی درخواست پر عدالت نے بار کونسلز کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسلز کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

بشریٰ بی بی نے یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی احکامات پر انہیں ہر منگل کو پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت ہے، تاہم جیل حکام کی موجودگی میں گھریلو معاملات پر بات نہیں ہوسکتی۔

بشریٰ بی بی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میرے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کرنے کا حکم دیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔