اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے لیکن جلد ہی یہ کھیل چاند پر کھیلا جائے گا۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ 2035 تک چاند پر فٹ بال کھیلا جا سکتا ہے، ممکنہ طور پر زمین پر کھیلے جانے والے انداز سے مختلف انداز میں۔
انسٹی ٹیوشن آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (IET) کے ماہرین نے چاند پر فٹ بال میچ کے حوالے سے ایک دلچسپ منصوبہ پیش کیا ہے۔ماہرین کے مطابق چاند پر کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیمیں پانچ پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی اور یہ کھیل 10 منٹ کے چار کوارٹرز میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو درمیان 20 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بے دریغ پھیلائو،عالمی طاقتیں پریشان
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ چاند کی سطح پر کھلاڑی گیم کھیلنے کے لیے روایتی لباس نہیں پہنیں گے بلکہ بھاری خلائی سوٹ پہنیں گے، جس کے اندر کولنگ سسٹم نصب ہوگا۔میچ کی نگرانی کی ذمہ داری انسان پر نہیں بلکہ ورچوئل اسسٹنٹ ریفریز پر ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہولوگرام ریفریز کو پچ پر دوڑتے ہوئے دیکھا جائے گا اور وہ ورچوئل سرخ اور پیلے جھنڈے دکھائیں گے۔