اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ، وفاقی بجٹ اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور داخلی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔
کابینہ کے اجلاس میں اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری اور ان کی پیش رفت کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ جاری رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔. اس سلسلے میں حکومت کے اعتماد سازی کے اقدامات اور پارلیمانی حمایت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غو ر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے کی سلامتی کی صورتحال پر کابینہ کو باضابطہ بریفنگ د ی گئی، جس میں حالیہ عالمی اور علاقائی پیش رفت پر پاکستان پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کو اجاگر کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے غیر ملکی دوروں کی کامیابی اور نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا. کابینہ کو ان دوروں کے دوران حاصل ہونے والی بین الاقوامی تعاون کی سفارتی کامیابیوں اور ممکنہ نتائج سے آگاہ کیا گیا۔