خیبرپختونخوا کی کابینہ کے وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے

عدنان قادری کو دینی امور اور محکمہ آبپاشی عاقب اللہ کو، اعلیٰ تعلیم مینا خان کو، محکمہ محنت فضل شکور کو، ریونیو پورٹ فولیو نذیر عباسی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اسی طرح خلیق الرحمان کو وزیر ایکسائز، قاسم علی شاہ کو وزیر صحت، فیصل ترکائی کو پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کا وزیر بنایا گیا ہے.
اعلان کے مطابق ظاہر شاہ تورو کو وزیر خوراک آفتاب عالم خان کووزیر قانون بنا دیا گیا ہے.
مشیروں، خصوصی معاونین کو بھی پورٹ فولیو تفویض کیے گئے ہیں
5 مشیروں اور 4 خصوصی معاونین کو بھی قلمدان د ئیےگئے، سید فخر جہاں کو کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کا مشیر مقرر کیا گیا، مزمل اسلم کو محکمہ خزانہ اور بیرسٹر سیف ایڈوائزر برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے.
محترمہ مشال اعظم کو زکوٰۃ اور خواتین کی بہبود کے لیے مشیر، زاہد چنزیب کو سیاحت اور ثقافت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے.
خالد لطیف کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے، معاون خصوصی عبدالکریم خان کو صنعت و تجارت کا شعبہ سونپا گیا ہے.
لیاقت علی خان کو آبادی کی بہبود کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ امجد علی کو ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ تفویض کیا گیا ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔