کیلگری پولیس افسر پر ہارڈویئر اسٹورز سے 10 ہزار ڈالر سے زائد کی چوری کا الزام

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کیلگری پولیس کے ایک افسر پر ہارڈویئر اسٹورز سے چوری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جو ایک سال کے دوران کئی وارداتوں کے بعد سامنے آئے۔

کیلگری پولیس سروس (CPS) کے مطابق اس ماہ تفتیش کا آغاز اس وقت کیا گیا جب شہر اور نواحی علاقوں کے ہارڈویئر اسٹورز سے چوری کی رپورٹس موصول ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کا سامان چوری کیا گیا۔ تحقیقات کے نتیجے میں ایک پولیس افسر کو مشتبہ قرار دیا گیا۔

20 سال سے سروس میں شامل کانسٹیبل بریڈلی ٹیپر پر 5 ہزار ڈالر سے زائد کی چوری اور 5 ہزار ڈالر سے زائد کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں فرائض سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

کیلگری پولیس چیف کیٹی میکلیلن نے بیان میں کہاجب کسی کرمنل انویسٹی گیشن میں ہمارا اپنا رکن شامل ہو تو اس سے عوام کا اعتماد اور پولیس پر بھروسہ متاثر ہوتا ہے۔ ایسے معاملات میں ہمارا فرض ہے کہ ہم غیر جانب دار اور شفاف تحقیقات کریں تاکہ احتساب اور دیانت داری کے اصول قائم رہیں۔ٹیپر کی عدالت میں پیشی ستمبر میں متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔