کیلگری کے رہائشی معمول کے مطابق پانی استعمال کرسکتے ہیں،میئر جیوتی گونڈیک

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)شمال مغربی کیلگری میں پانی کا ایک بڑا فیڈر مین ٹوٹنے کے تقریباً ایک ماہ بعد، میئر جیوتی گونڈیک کا کہنا ہے کہ رہائشی اپنے پانی کے استعمال کی معمول کی عادات پر واپس آ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے تسلی ہو رہی ہے کہ آج ہم اچھی اچھی خبریں دے سکتے ہیں،” انہوں نے کہا مجھے یہ بتاتے ہوئے ناقابل یقین حد تک خوشی ہو رہی ہے کہ اندرو ن پانی کا استعمال اب معمول پر آ سکتا ہے اور ہم آہستہ آہستہ بیرونی پانی کے استعمال کو بحال کرنے کے منتظر ہیں کیونکہ ہم نظام کے استحکام کے عمل کی نگرانی کرتے رہتے ہیں
گونڈیک نے کہا کہ عملے نے پیر کو سارا دن کام کیا تاکہ ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی بہایا جا سکے
انہوں نے کہا کہ بیئر اسپاؤ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پیداوار بھی محفوظ طریقے سے بڑھ رہی ہے، جس سے گلینمور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں اہم دیکھ بھال کی اجازت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا میں بہت خوش ہوں جو آپ سب نے پچھلے 26 دنوں سے کیا۔ تقریباً ایک مہینے سے آپ پانی کے استعمال کو کم رکھنے کے لیے کوشاں رہے اوراس بات کو یقینی بنایا کہ اس بحران کے دوران ہمارے پاس پینے کا صاف پانی موجود ہے اور ہمارے فائر فائٹرز، ڈاکٹرز اور نرسیں کبھی بھی پانی کے بغیر نہیں رہیں جس کے لئے میں آپ سب کی مشکور ہوں ۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca