البرٹا میں اساتذہ کی ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل، کیلگری کے اساتذہ کا اظہارِ یکجہتی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا میں اساتذہ کی جاری ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ کیلگری کے اساتذہ اس دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں  وہ نہ صرف احتجاجی ریلی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز تیار کر رہے ہیں بلکہ مالی مشکلات کے شکار اساتذہ کی اشیائے خور و نوش اور روزمرہ ضرورتوں میں بھی مدد کر رہے ہیں

کیلیگری میں البرٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن (ATA) کے ہیڈکوارٹرز میں درجنوں اساتذہ اور اُن کے اہلِ خانہ جمع ہوئے تاکہ ایڈمنٹن میں جمعرات کو ہونے والی ریلی کے لیے نعرے اور پیغام تیار کیے جا سکیں۔ یہ ریلی "عوامی تعلیم کے لیے جدوجہد” (Fight for Public Education) کے عنوان سے منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد کلاس روم کی حالت، کم فنڈنگ اور اساتذہ کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے، خاص طور پر جب صوبائی اسمبلی کا خزاں اجلاس شروع ہونے والا ہے

بچوں نے بھی پلے کارڈز بنانے میں حصہ لیاسینا وین ڈورین نے اپنے بورڈ پر “مزید فنڈنگ اور چھوٹی کلاسز” کا مطالبہ لکھا
اُس کی بہن اسکارلٹ نے اپنے والدین کے حق میں نعرے تحریر کیےجبکہ سلیٹ کوڈیٹ کے پلے کارڈ پر لکھا تھا “کلاس کا حجم محدود کرو، ہم سارڈین نہیں ہیں کچھ پیغامات براہِ راست وزیرِاعلیٰ ڈینیئل اسمتھ کے نام بھی تھے
ایک استاد مائیکل پیس نے کہا کہ انہیں نئی نمبر پلیٹس پر پیسہ لگانے کا وقت اور جذبہ ہے لیکن عوامی تعلیم کے دفاع کے لیے نہیں — اُن کی ترجیحات آخر ہیں کہاں

گُرمیت بھاچو، جو کیلیگری پبلک ٹیچرز کی رکن شمولیت کمیٹی (Member Engagement Committee) کے چیئرمین ہیں، نے کہا کہ ہڑتال کے دوران کمیونٹی کا متحد رہنا بہت اہم ہے


انہوں نے بتایا کہ ہم واکس کر رہے ہیں، دستکاری کی سرگرمیاں کر رہے ہیں، بلڈ ڈرائیوز میں حصہ لے رہے ہیں، آج کا ایونٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ اراکین جمعرات کے احتجاج کے لیے تیار ہو سکیں

دوسری جانب مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے اساتذہ کے لیے بھی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ شمال مشرقی کیلیگری میں گرو نانک فری کچن کی مدد سے ایک سپورٹ بوتھ قائم کیا گیا جہاں ضرورت مند اساتذہ کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے

رضاکار انجو سرین کے مطابق پہلے ہی تیس منٹ میں 50 سے زائد اساتذہ آ گئے تھے، ہمارا زیادہ تر کھانا ختم ہو چکا تھاایک اور استاد مونیکا زارو نے کہا کہ یہ واقعی حوصلہ افزا ہے کہ کمیونٹی اکٹھے ہو کر ان اساتذہ کی مدد کر رہی ہے جنہیں اس وقت تھوڑی اضافی مدد کی ضرورت ہے

 پریمیئر  ڈینیئل اسمتھ نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ہڑتال جاری رہی تو اُن کی حکومت 27 اکتوبر کو اسمبلی کے دوبارہ اجلاس کے موقع پر “واپس کام پر آنے کا قانون” (Back-to-Work Legislation) متعارف کرا سکتی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔