215
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قرآن پاک کی بے حرمتی پر بھرپور جواب دینے کے لیے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قرآن پاک کی بے حرمتی پر بھرپور جواب دینے کے لیے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے حکومت نے اب جمعرات کو سہ پہر 3 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے،
اس سے قبل یہ اجلاس 10 جولائی کو ہونا تھا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران ہدایت کی ہے کہ مشترکہ اجلاس میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے، پارلیمنٹ کے فورم سے قوم کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا جائے۔