بغاوت کا الزام،برازیل کے سابق صدر بو لسونارو ، 27 سال قید

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برازیل سپریم کورٹ نے سابق صد رجائر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں   27سال 3 ماہ قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ رکنی بینچ میں سے چار ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ ایک جج نے اختلافی نوٹ دیتے ہوئے بولسونارو کو الزامات سے بری کرنے کی رائے دی۔فیصلے کے وقت بولسونارو عدالت میں موجود نہیں تھے کیونکہ وہ پہلے ہی گھر میں نظر بند ہیں۔ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ مقدمہ 11 رکنی فل کورٹ کے سامنے سنا جائے۔
امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیلی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے "مایوس کن” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ غیر متوقع ہے اور اس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔فیصلے کے اعلان کے بعد برازیل کے مختلف شہروں میں بولسونارو کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور ان کے حق میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ یاد رہے کہ بولسونارو پر 2022 کے انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔