110
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوئی ناردرن نے گیس چوری کے خلاف مہم کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 241 گیس کنکشن کاٹ دیے جبکہ گیس چوری میں ملوث افراد سے 27 لاکھ روپے وصول کیے گئے ۔
ترجمان ایس این جی پی ایل نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران ایک بڑی کارروائی میں مردان کے علاقے میں گیس کا 5 کلومیٹر طویل غیر قانونی نیٹ ورک پکڑا گیا جسے علاقائی ٹیم نے منقطع کر دیا۔
لاہور میں ہی یو ایف جی ٹاسک فورس نے گھریلو کنکشن کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر گیس کنکشن کاٹ دئیے۔ گیس چوری کے علاوہ 14 لاکھ سے زائد کا مقدمہ درج۔راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے 11 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 277000 بک کرائے، لاہور میں کمپریسر کے استعمال پر دو جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر گیارہ کنکشن کاٹ دئیے گئے۔