اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ کو دنیا بھر میں 2 بلین سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں اور نئے فیچرز کثرت سے شامل کیے جاتے ہیں۔لیکن کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ لوگ واٹس ایپ کے کچھ مفید فیچرز یا ٹرکس کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ایسا ہی ایک فیچر دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کا حصہ بن گیا تھا جس کی مدد سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات کو چیٹ ونڈو میں بحال کر سکتے ہیں۔
یعنی اگر آپ چیٹ میں کوئی میسج ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن غلطی سے ڈیلیٹ فار ایورین کے بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کر دیں تو اس فیچر سے آپ میسج کو ریکور کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے پہلے اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک کر دیا جاتا تو صارف کے پاس دوسروں کے سامنے چیٹ سے میسج ہٹانے کا کوئی آپشن نہیں تھا۔لیکن اس فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
یہ فیچر صرف اس وقت استعمال کیا جا سکتا ہے جب آپ غلطی سے کوئی پیغام حذف کر دیں۔ایسا کرنے کے بعد، آپ کو ڈیلیٹ میسج فار می کے جملے کے ساتھ انڈو کرنے کا آپشن نظر آئے گا۔ڈو پر کلک کرنے کے بعد، ڈیلیٹ کا پیغام دوبارہ اسکرین پر ظاہر ہوگا۔لیکن آپ کے پاس میسج ڈیلیٹ کرنے کے لیے صرف چند سیکنڈز ہوں گے اور پھر آپشن غائب ہو جائے گا۔