دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں ، ایران کی امریکہ کو دھمکی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ماہ قطر میں ایک امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ العدید اڈے پر حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا بلکہ ایک بہت بڑا کارنامہ تھا اور یہ دوبارہ ایسا کرنا ممکن ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ وہ خطے میں امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ کل پینٹاگون نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ 23 جون کو ایران کی جانب سے کیے گئے حملے میں العدید بیس پر ایک بیلسٹک میزائل مواصلاتی گنبد سے ٹکرا گیا تھا، جس کی سیٹلائٹ تصویر بھی اب جاری کر دی گئی ہے۔العدید اڈے پر ایران کے حملے کے فوراً بعد امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو ایران کے حملے کا علم ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com