کیا پھل اور سبزیاں کھانے سے واک کی کمی پوری ہو سکتی ہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکا میں کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ وقت کی کمی یا کسی اور وجہ سے چہل قدمی یا جاگنگ نہیں کرسکتے تو سبزیوں اور پھلوں کا استعمال یقینی طور پر اس کا جزوی علاج ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی نسخہ اور قیمتی دوا جسمانی ورزش یا تیز چہل قدمی کے برابر نہیں ہو سکتی۔ تاہم بعض شواہد کی بنیاد پر یہ معلوم ہوا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی اس سلسلے میں جزوی طور پر مفید ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر آپ روزانہ کچھ مقدار میں پھل اور سبزیاں باقاعدگی سے کھائیں تو یہ ہزاروں قدم چلنے کے برابر ہے۔ اس طرح خوراک جاگنگ کے فوائد فراہم کر سکتی ہے۔ تاہم اگر آپ پھل اور سبزیاں کھاتے ہوئے چہل قدمی بھی کریں تو اس کے حیرت انگیز جسمانی اور ذہنی فوائد ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پھلوں اور سبزیوں کے یادہ استعمال سے پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے

اس سلسلے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کل 2300 افراد کا معائنہ کیا۔ انھوں نے پایا کہ جو لوگ ایک دن میں 4000 قدم چلتے ہیں اور جو لوگ بحیرہ روم کے طرز کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان میں آکسیجن کی سطح اور قلبی صحت یکساں تھی۔  اس کی وجہ یہ ہے کہ پھل اور سبزیاں ریشے دار غذائیں ہیں۔

مزید پڑھیں

ایسی سبزیاں جو تکنیکی طور پر پھل ہیں

ان میں مفید کیمیکلز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو سر سے پاؤں تک جسم کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ان کے دل اور دماغ پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق کے بعد ہارورڈ کے بیتھ اسرائیل ڈیکونس سینٹر کے ڈاکٹر مائیکل مائی نے کہا، "یہ مطالعہ ایک سوالنامے پر مبنی تھا اور اس بات کا مضبوط ثبوت ہے کہ خوراک اور بہتر صحت کے درمیان اہم تعلق ہے۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com