اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کی مشہور ٹک ٹوکر حریم شاہ نے صارفین سے نسیم شاہ کا نمبر مانگا جنہوں نے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں اپنے بلے سے ٹیم کو ایک بار پھر فتح دلائی۔
گزشتہ روز 3 ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
Guys , kya mjhy Naseem Shah ka number mil skta hai? Kuch kam ha.#PakvsAfg pic.twitter.com/4lT5rg9grP
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 24, 2023
آخری لمحات میں نسیم شاہ ایک بار پھر کرائسس مین ثابت ہوئے، انہوں نے ایک بار پھر وننگ شاٹ کھیلا، نسیم نے آخری اوور میں افغان باؤلر فضل الحق فاروقی کو باؤنڈری مار کر افغانستان کے ہاتھوں سے فتح چھین لی۔
پاکستانی ٹک ٹوکر حریم شاہ افغانستان کے خلاف وننگ شاٹ کھیلنے والے نسیم شاہ کی مداح بن گئیں۔
حریم شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر نسیم شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں نسیم شاہ کا نمبر حاصل کر سکتی ہوں؟ کچھ کام ہے۔