کینیڈا اور امریکہ برفانی طوفان سے شدید متاثر  38 افراد ہلاک 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) امریکہ میں مختلف واقعات میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور نیویارک   برفانی طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

 

حکام کے مطابق کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے شہر میرٹ میں چار افراد ہلاک ہوگئے جہاں ایک مسافر بس برفیلی سڑک پر پھسلنے کے باعث الٹ گئی۔

امریکہ میں ایری کانٹی کے ایگزیکٹو مارک پولون کارز نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شدید برفانی طوفان اور شدید درجہ حرارت کی وجہ سے تقریبا سات افراد کی لاشیں گاڑیوں سے ملی ہیں۔

برفانی طوفان نے ورمونٹ، اوہائیو، مسوری، وسکونسن، کنساس اور کولوراڈو میں بھی جانیں لے لیں۔

اس کے علاوہ مینیسوٹا، آئیووا، وسکونسن اور مشی گن ریاستوں میں بھی شدید برف باری ہوئی ہے۔

امریکہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق، بفیلو، نیویارک میں حد نگاہ صفر ہے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل، جن کا تعلق بفیلو شہر  نے کہا کہ اس برفانی طوفان کو بفیلو شہر کی تاریخ کے بدترین طوفان کے طور پر یاد رکھا جائے گا”۔

امریکا کی مغربی ریاست مونٹانا میں اس وقت شدید سردی ہے اور وہاں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جب کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور کیوبک بھی برفانی طوفان سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اس طوفان سے تقریبا 25 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کے مشرقی صوبے کیوبیک سے جنوبی ریاست ٹیکساس تک تقریبا 3200 کلومیٹر کے علاقے میں کم از کم 1.7 ملین لوگ بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان نے گزشتہ چند دنوں سے تباہی مچا رکھی ہے اور جن علاقوں میں بجلی معطل تھی ان کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا میں 10 لاکھ سے زائد افراد کرسمس کا دن بجلی کے بغیر گزارنے پر مجبور ہو ئے۔

شمالی امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کرسمس کے موقع پر بھی لاکھوں لوگ اپنے پیاروں تک نہیں پہنچ سکے۔

 

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فراسٹ بائٹ، یعنی جسم کی جلد اور ٹشوز جم سکتے ہیں  اس حالت میں ناک اور ہاتھ اور پیر زیادہ تر متاثر ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca