28
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا نے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا۔
امریکہ کی جانب سے کینیڈین درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے بعد اب کینیڈا نے بھی امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی محصولات کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی اشیا خریدیں اور چھٹیاں اپنے ملک میں گزاریں۔ واضح رہے کہ امریکا نے آج کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف (ٹیکس) اور چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔