اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈاٹورنٹو میں دی جنکشن کی کثیر المنزلہ عمارت کی 14ویں منزل پر آگ لگنے کے بعد ایک شخص کو ہسپتال لے جایا گیا۔
ٹورنٹو فائر آفیشلز کو بدھ کی شام 7:00 بجے سے ٹھیک پہلے اپارٹمنٹ بلڈنگ میں بلایا گیا تاکہ لینڈز ڈاؤن ایونیو اور ڈوپوٹ اسٹریٹ کے علاقے میں واقع عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جا سکے۔
کینیڈا ،اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے متعلق ٹورنٹو پولیس نے تصدیق کی کہ آگ لگنے کے وقت اپارٹمنٹ میں ایک شخص موجود تھا۔ اس شخص کو فوری طور پر نکال لیا گیا اور اس کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔
اس شخص کی حالت کے بارے میں فی الوقت کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔اس وقت لینڈڈاؤن ایریا کو بند کردیا گیا ہے اور لوگوں کو متبادل راستے سے گاڑیاں لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔