اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے شہر مارخم میں ایک ہفتے میں مسجد پر دوسرا نفرت انگیز حملہ ہوا ہے۔
ملزمان نے امام مہدی اسلامک سینٹر کے دروازے پر گاڑی روک کر نمازیوں کا راستہ روک دیا۔
ملزمان نے نمازیوں کے سامنے جا کر نفرت انگیز نعرے لگائے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے 47 سالہ ملزم محسن بیانی کو گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں اسلامک سوسائٹی آف مارخم اونٹاریو کی مسجد میں ایک 28 سالہ مشتبہ شخص نے اسلامو فوبک نعرے لگاتے ہوئے اپنی گاڑی ایک نمازی پر چڑھائی۔
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا: فائرنگ واقعہ میں 5 افراد ہلاک حملہ آوور بھی مارا گیا
تاہم پولیس کے مطابق ان کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں کہ ملزم کسی بڑی شدت پسند یا دہشت گرد تنظیم کا حصہ تھا۔ٹورنٹو کے رہائشی 28 سالہ شرن کروناکرن کو جمعہ کی آدھی رات کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر دھمکیاں دینے ، ہتھیار سے حملہ کرنے ، اور خطرناک ڈرائیونگ کا الزام لگایا گیا تھا۔ تاہم عدالت میں الزامات ثابت نہیں ہوئے۔
نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز کی چیف آپریٹنگ آفیسر نادیہ حسن نے پیر کو فورڈ حکومت سے اسلامو فوبیا کے خلاف لڑنے کے لیے پیش کیے گئے بل کو ہموار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام فوبیا کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ہے۔ہمیں اس رجحان کو براہ راست اور جامع طور پر حل کرنا چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے
مزید پڑھیں