کینیڈا: کیلگری کے پینے کے پانی میں فلورائیڈ کی واپسی پر تنازع، عدالت میں درخواست دائر

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پندرہ سال بعد کیلگری کے پینے کے پانی میں فلورائیڈ کی دوبارہ شمولیت پر شہری حلقوں میں اختلاف رائے پیدا ہو گیا ہے۔

بدھ کے روز ‘سیف واٹر کیلگری’ نامی تنظیم نے شہر کے ڈاؤن ٹاؤن کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فلورائیڈ کی واپسی کے عمل کو فی الحال روک دیا جائے تاکہ اس پر مزید غور کیا جا سکے۔تنظیم کے ایک رکن نے عدالت میں ایمرجنسی انجنکشن دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلورائیڈ کی شمولیت کو عارضی طور پر روکا جائے۔ڈاکٹر رابرٹ ڈکسن، جو خود ایک معالج اور تنظیم کے سرگرم رکن ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے فلورائیڈیشن پر تحقیق کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق موجودہ فیصلہ پرانی معلومات اور عوامی رائے پر مبنی ہے جو اب غیر موزوں ہو چکی ہے۔ڈاکٹر ڈکسن نے کہا:”اسی لیے ہم یہ معاملہ عدالت میں لے کر گئے ہیں۔ ہمارا مقصد مکمل طور پر روکنا نہیں بلکہ وقتی طور پر اسے معطل کروانا ہے تاکہ دونوں طرف کے ماہرین اس معاملے پر گہرائی سے غور کر سکیں۔”عدالت نے بدھ کے روز ابتدائی دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ کیلگری میں 30 جون کو فلورائیڈ کو دوبارہ پانی میں شامل کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو گزشتہ چار سالوں کے دوران کم از کم تین مرتبہ مؤخر کیا گیا، جس کی وجہ دونوں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اپ گریڈیشن پر آنے والے اخراجات کو قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ 2021 کے بلدیاتی انتخابات میں منعقدہ ریفرنڈم میں 62 فیصد شہریوں نے فلورائیڈ کی واپسی کے حق میں ووٹ دیا تھا، جبکہ اسے ابتدائی طور پر 2011 میں پانی سے نکال دیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔