کینیڈا الیکشن ،لبرلز نے سب سے زیادہ نشستیں جیت کر میدان مار لیا،ٹرمپ کا خواب پورا نہیں ہونے دینگے، مارک کارنی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مارک کارنی کی قیادت میں لبرل پارٹی نے کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے ،سی بی سی اور سی ٹی وی نیوز سمیت کئی معتبر ذرائع نے پیش گوئی کی ہے کہ لبرلز 163 اور کنزرویٹو 149 نشستیں جیتیں گے، بی کیو نے 23، این ڈی پی نے 7 اور گرین پارٹی نے ایک نشست جیتی ہے۔

فتح کے بعد اپنی تقریر میں مارک کارنی نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں تقسیم کرکے ہم پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔
دوسری جانب شکست خوردہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیئر پالیور نےاعتراف کیا کہ انتخابات سے سیکھنے میں مشکل سبق سیکھنے کو ملے
نتیجہ لبرل پارٹی کے لیے ایک حیران کن تبدیلی ہے، جو صرف تین ماہ قبل رائے عامہ کے جائزوں میں پیچھے تھی۔

مارک کارنی کی جانب سے جسٹن ٹروڈو کی جگہ پارٹی لیڈر بننے کے بعد حالات بدل گئے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ بگڑتے تعلقات انتخابی مہم کا مرکزی موضوع بن گئے۔
کینیڈا میں رلیمانی نظام ہے جس میں ایوان زیریں (ہاؤس آف کامنز) کی 343 نشستوں پر مقابلہ ہوتا ہے، اور ایک پارٹی کو اکثریت بنانے کے لیے کم از کم 172 نشستیں جیتنی ہوں گی۔
ہم، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا لبرل پارٹی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کر سکے گی یا دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر حکومت بنانا پڑے گی۔
یاد رہے کہ پچھلی اسمبلی میں لبرل پارٹی کے پاس 152، کنزرویٹو کے پاس 120، بلاک کوئبیکوئس کے پاس 33 اور این ڈی پی کے پاس 24 نشستیں تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com