287
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) کینیڈا میں الیکشن کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہےصوبہ البرٹا کے شہر کیلگری سے پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کیلگری اسکائی ویو سے لبرل پارٹی کے امیدوار محمد حفیظ ملک عوام کے پول کے مطابق اسکائی ویو کے حلقے سے جیتنے کی پوزیشن میں ہیں ، پاکستانی کمیونٹی توقع کررہی ہے کہ محمد حفیظ ملک الیکشن جیت کر اوٹاوا میں عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور ان کے مسائل حل کرینگے ۔
محمد حفیظ ملک کا مقابلہ کنزرویٹو کے امن پریت گل سے ہوگاتاہم اب تک کے ہونے والے تمام پولز میں محمد حفیظ ملک کو واضح برتری حاصل ہے اور وہ سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔
کیلگری میں کیلگری کروفٹ سے شہباز منیر (لبرل ) گل خان(لبرل )کیلگری اسکائی ویو محمد حفیظ ملک (لبرل)سید حسین اجمل (سینٹرسٹ پارٹی )کیلگری نوس ہل احمد خان ( نیو ڈیمو کریٹک پارٹی ) کے امیدوار ہیں ۔
تمام امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہےجبکہ اسکائی ویو سے محمدحفیظ ملک پولز کے مطابق جیت جائیں گے ۔