کینیڈا ،بھارتی ایجنسیوں کی خفیہ کارروائیاں بے نقاب، سرحد پار د ہشتگردی قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا اور امریکا میں بھارتی حکومت اور سرکاری اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق نئے انکشافات عالمی سطح پر تشویش کا سبب بن گئے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق انٹرسیپٹڈ کمیونی کیشنز میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جو بیرون ملک بھارتی کردار کو مزید مشکوک بنا رہے ہیں۔بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کے اثرات ریاستی اداروں تک سرایت کرچکے ہیں جس کے نتیجے میں ریاستی مشینری ’’انتہا پسندانہ‘‘ فیصلوں کی طرف مائل ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق مودی اور امیت شاہ کی قیادت میں بھارت ایک جارحانہ اور غیر ذمہ دار ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے جس کے اقدامات عالمی قانون اور سفارتی ضابطوں کے منافی ہیں۔کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور امریکا میں ایک مبینہ ناکام حملے کا الزام بھارتی ایجنسیوں پر عائد کیے جانے کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ تجزیہ کاروں نے واضح کیا ہے کہ یہ سرگرمیاں روایتی سفارت کاری کے دائرے سے بہت آگے نکل چکی ہیں اور اب ’’سرحد پار ریاستی دہشت گردی‘‘ کی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے ناقدین، سکھ رہنماؤں اور مذہبی اقلیتوں کو نہ صرف اپنے ملک کے اندر بلکہ بیرون ملک بھی خاموش کرانے کیلئے خفیہ کارروائیوں میں سرگرم دکھائی دیتا ہے۔ ان کا زور ہے کہ عالمی برادری بھارت کے بڑھتے ہوئے ریاستی تشدد اور غیر قانونی آپریشنز کا فوری نوٹس لے، کیونکہ ان اقدامات سے بین الاقوامی سکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی موجودہ پالیسیوں نے اسے خطے میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ’’ریاستی دہشت گردی‘‘ کے ایک نئے مرکز کے طور پر سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں