کینیڈا،درآمدی اشیاء کو مقامی ظاہر کرنیوالوں کیخلا ف کریک ڈائون ، لوبلاز کے سٹورز کو جرمانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈین فوڈ ریگولیٹر کینیڈین فوڈ انسپیکشن ایجنسی (CFIA) نے درآمدی اشیاء کو "کینیڈین” ظاہر کرنے پر سخت کارروائی

کرتے ہوئے اس سال اب تک لوبلاز کے دو اسٹورز پر 10 ہزار ڈالر فی اسٹور جرمانہ عائد کیا ہے۔حکام کے مطابق حالیہ کارروائی میں ٹورنٹو میں واقع لوبلاز کے زیر ملکیت فورٹینوز اسٹور کو ایک غیر ملکی تیار کردہ چیز کو کینیڈین ظاہر کرنے پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا۔ اسٹور میں فرانسیسی ساختہ پنیر کو میپل لیف (کینیڈین علامت) کے ساتھ پیش کیا گیا، جس سے یہ تاثر ملا کہ یہ مقامی مصنوعات ہے۔اسی طرح ایک اور واقعے میں لوبلاز کے سپر اسٹور کو بھی 10 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا، جہاں امریکی تیار کردہ بروکلی سلا کو "پروڈکٹ آف کینیڈا” کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔
CFIA کے مطابق کینیڈین قوانین کے تحت کسی بھی خوراک کو "پروڈکٹ آف کینیڈا” صرف اسی صورت کہا جا سکتا ہے جب وہ مکمل یا تقریباً مکمل طور پر ملک کے اندر تیار کی گئی ہو۔ غلط لیبلنگ یا گمراہ کن تشہیر قانوناً جرم ہے۔ادھر حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی بڑی گروسری چین سوبیز کے ہیڈ آفس کی لیبلنگ اور اشتہاری پالیسیوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال ایڈمنٹن کے قریب ایک سیف وے اسٹور پر درآمد شدہ ایووکاڈو آئل کو "میڈ اِن کینیڈا” ظاہر کیا گیا تھا، حالانکہ وہ بیرون ملک سے درآمد شدہ تھا۔
یہ کارروائیاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب 2025 میں "Buy Canadian” مہم کے بعد عوام کی جانب سے مقامی مصنوعات خریدنے کا رجحان بڑھا، اور بعض ریٹیلرز نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درآمدی اشیاء کو بھی کینیڈین ظاہر کرنا شروع کر دیا۔CFIA کے مطابق نومبر 2024 سے فروری 2026 کے درمیان ملک بھر میں اس نوعیت کی 78 خلاف ورزیاں سامنے آ چکی ہیں۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ اب رعایتی مدت ختم ہو چکی ہے اور آئندہ خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
لوبلاز کے ترجمان نے جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی لیبلنگ کے نظام کو مزید بہتر بنا رہی ہے اور کسی بھی الجھن پر صارفین سے معذرت خواہ ہے۔ دوسری جانب سوبیز نے جاری تحقیقات پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ جرمانے بڑی کمپنیوں کے لیے ناکافی ہیں۔ سابق انسپکٹرز کے مطابق 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ بڑی کارپوریشنز کے لیے معمولی حیثیت رکھتا ہے، اور مؤثر روک تھام کے لیے زیادہ سخت سزاؤں کی ضرورت ہے۔حکام نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں جرمانوں اور سزاؤں کے نظام کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے یہ محض کاروباری لاگت نہ بن جائے بلکہ ایک حقیقی سزا ثابت ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں