کینیڈا نے غیر ملکی طلبہ کی آمد پر دو سال کیلئے پابندی عائدکردی

کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر مارک مِلر نے کہا کہ کینیڈا رواں سال 3 لاکھ 60 ہزار غیر ملکی طلبہ کو سٹڈی پرمٹ جاری کرے گا۔کینیڈا کے تمام صوبوں میں اس حوالے سے یکساں پالیسی اختیار کی گئی ہے اور ہر صوبے کو پابندی کے مطابق بیرونی طلبہ کی آمد روکنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔اس پابندی کا اطلاق صرف ڈپلوما اور انڈر گریجویٹ پروگرامز کے بیرونی طلبہ پر ہوگا، سٹڈی پرمٹ کی تجدید کرانے والے طلبہ پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو پبلک پرائیویٹ ماڈل کے صنعتی اور تجارتی اداروں میں ورک پرمٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔
مارک ملر نے کہا کہ حکومت کی نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں نے اپنی رہائشی اور تدریسی گنجائش سے کہیں زیادہ غیر ملکی طلبہ کو بلالیا ہے۔اس کے نتیجے میں صحتِ عامہ کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔کینیڈا میں عام رہائشی یونٹ کی قیمت ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرتک جا پہنچی ہے، کرایوں میں 22 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔