اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا پروسیسنگ کی مدت کم کردی ،کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پراسیسنگ کا وقت 802 دن سے کم کر کے 60 دن کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے ویزا پروسیسنگ کے وقت کو مزید کم کرکے ایک ماہ کرنے کا وعدہ کیا۔
یہ خبربھی پڑھیں
2022میں کتنے تارکین وطن نے کینیڈا کا ویزا حاصل کیا ؟ لوگ کینیڈا کا رخ کیوں کرتے ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی شہری 802 دن کی بجائے 60 دن میں کینیڈا کاوزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔
پاکستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد کینیڈا میں مقیم ہونے کے لئے کوشاں رہتی ہے تاہم ویزہ پروسیسنگ کے مسائل کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے مدنظررکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیر امیگریشن شان فریزنے اب ویزا پروسینگ کی مدت کم کرکے دو ماہ یعنی ساٹھ دن کردی ہے
یہ خبربھی پڑھیں
کینیڈا ، ہنگامی بنیادوں پر انٹری ویزا جاری کرنے کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائینگے
شان فریز نے کہا کہ کینیڈین حکومت تارکین وطن کو سہولیات فراہم کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ان کا کہنا تھا ہم اپنے ملک میں آنے والے لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں اور کوشش کر رہے کہ اپنے ملک میں آنے والوں کو مشکلات پیش نہ آئیں اور انہیں ہر طرح کی سہولت ہو انہوںنے تارکین وطن سے بھی درخواست کی کہ وہ ویزا پروسینگ کے حوالے سے متعلقہ عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مسائل کے بجائے آسانی ہو۔