میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا جانے والے ہندوستانیوں کو بھی ایڈوائزری میں محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرنے پر سفارت کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس لیے بھارتی شہری کینیڈا کے مخصوص علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ آزاد خالصتان موومنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 کو کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کینیڈا میں موجود بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں بھارت نے بھی کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
علاوہ ازیں برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا، جس پر برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلے نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے مجرموں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا، تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے
71