اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹیرف میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ یہ امریکہ کے لیے سنہری دور ہوگا ، ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سینکڑوں ارب ڈالر کیوں دیتے ہیں؟ ہمیں کینیڈا کو اپنی 51ویں ریاست بنانا چاہیے، اس صورت میں کینیڈا کو بہتر فوجی تحفظ حاصل ہوگا اور کوئی محصول نہیں ہوگا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت کا استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بننا چاہیے۔جس پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کو آخری وقت تک امریکا میں ضم نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف (ٹیکس) اور چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔