کینیڈا کی حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں پر پابندیاں عائد

کینیڈا کی وزارت خارجہ کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور محمد الضعیف شامل ہیں۔کینیڈا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندیاں حماس اور اسلامی جہاد سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر لگائی گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد پر سفری پابندیاں اور اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری جاری ہے، کل سے اب تک 110 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔دریں اثناء اسرائیلی آباد کاروں نے کرم ابو سالم کراسنگ سے غزہ جانے والی امداد پر حملہ کر دیا اور امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے سے روک دیا۔آج شمالی غزہ میں خوراک کی کمی کے باعث 3 معصوم بچے شہید ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی تجویز کا جواب دیا ہے۔قطری وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے تصدیق کی ہے کہ انہیں معاہدے کے فریم ورک کے حوالے سے حماس کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔