اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت کا استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بننا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔اس کے جواب میں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کینیڈا کی اصل طاقت کیا ہے اور کینیڈا کبھی بھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کو سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کو قیامت تک امریکا میں ضم نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کنزرویٹو اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خودمختار ملک ہے اور کبھی بھی امریکہ کی 51ویں ریاست نہیں بنے گا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔6 جنوری کو جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ حکمران لبرل پارٹی کی جانب سے نئے رہنما کا انتخاب کرنے کے بعد وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔