213
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کینیڈا نے پاکستان کے لیے اپنا ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شفقت علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ کینیڈین حکومت نے ویزا آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے خاصی رقم مختص کی ہے۔
واضح رہے کہ 10 سال قبل کینیڈا کا ویزا آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کیا گیا تھا۔
جب ویز ا آفس ابوظہبی میں تھا تو لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب ویزا آفس کو اسلام آباد منتقل کر نے سے لوگوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔