اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)طویل انتظار کے بعد کینیڈا نے اپنی انڈو پیسیفک حکمت عملی پیش کی۔
انڈو پیسیفک حکمت عملی کے تحت، دو ارب ساٹھ ملین کینیڈین ڈالر کے اخراجات پر مبنی، کینیڈا انڈو پیسیفک خطے میں اپنی فوجی موجودگی اور سا ئبر سیکیورٹی میں اضافہ کرے گا، دانشورانہ املاک اور چینی سرکاری اداروں کے تحفظ کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قوانین کو سخت کرے گا۔ اس میں ضروری معدنیات کی سپلائی کو روکنے کے اقدام کو روکنا بھی شامل ہے۔
انڈو پیسفک حکمت عملی چین پر مرکوز ہے، جو دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے، جس کے تیزی سے ترقی پذیر چالیس ممالک کے خطے کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔
حکمت عملی میں چین کے ساتھ گہرے اختلافات کے باوجود موسمیاتی تبدیلی، عالمی صحت اور جوہری پھیلاؤ سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو حقیقت پسندانہ نقطہ نظر کے تحت کرنے پر زور دیا گیا ہے
رواں ماہ ہونے والے جی 20 اجلاس میں، جو چین اور امریکہ کی طرف سے تناؤ کا شکار ہے، کینیڈین وزیر اعظم کے ساتھ سخت گفتگو ہوئی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ، جس میں چینی صدر شی جن پنگ کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو کو سخت گفتگو کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔