25
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مارک کارنی کل کو کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوار کو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنی کو پارٹی لیڈر منتخب کیا۔یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں کے دباؤ میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ حکمران لبرل پارٹی کی جانب سے نئے رہنما کے انتخاب کے بعد وہ مستعفی ہو جائیں گے۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس کے بعد وہ مسلسل دو انتخابات جیت چکے ہیں۔