کینیڈین اداکار اور آسکر نامزد گراہم گرین 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آسکر کے لیے نامزد کینیڈین اداکار گراہم گرین، جنہوں نے ایسے وقت میں فلم، تھیٹر اور ٹی وی میں اپنی منفرد پہچان بنائی جب انڈسٹری میں مقامی (Indigenous) فنکاروں کو نظرانداز کیا جاتا تھا، 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گرین کی مینجمنٹ ٹیم کے مطابق وہ پیر کے روز اسٹریٹفورڈ، اونٹاریو میں ایک طویل علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے۔

اونٹاریو کے علاقے اوشویکن (Ohsweken) میں پیدا ہونے والے اور سِکس نیشنز ریزرو سے تعلق رکھنے والے گرین نے 1970 کی دہائی کے آخر سے فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے درجنوں منصوبوں میں کام کیا۔

1990 کی فلم Dances With Wolves میں  ’کِکنگ برڈ  کے معاون کردار پر انہیں آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ امریکی ویسٹرن فلم کیون کوسٹنر نے بنائی اور اس میں مرکزی کردار بھی ادا کیا، جس نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا۔

گزشتہ سال گرین نے کانیہیتیئو ہورن کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی تھرلر Seeds میں خود پر مبنی کردار ادا کر کے کینیڈین اسکرین ایوارڈ جیتا۔

اداکارہ ہورن  جنہوں نے گرین کے ساتھ کئی منصوبوں پر کام کیا، نے کہا کہ گرین کا فن ان کے لیے ہمیشہ تحریک رہا اور ان کی موت ’’پرانی نسل‘‘ کے ایک بڑے فنکار کا نقصان ہے۔ ان کے مطابق گرین نے کبھی خود کو مخصوص کرداروں تک محدود نہیں کیا اور ہمیشہ کرداروں کو اپنی انفرادیت کے ساتھ زندہ کیا۔

گرین کے ساتھ کام کرنے والے دیگر فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا۔ اداکار لو ڈائمنڈ فلپس نے انہیں ’’Iconic and Legendary‘‘ قرار دیا اور لکھا کہ وہ نہایت ذہین، خوش مزاج اور گرم جوش شخصیت کے مالک تھے۔

گرین کو 2015 میں آرڈر آف کینیڈا دیا گیا اور اس سال جون میں گورنر جنرل کے آرٹسٹک لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان کی نمایاں فلموں میں Die Hard: With a Vengeance, The Green Mile، اور Maverick شامل ہیں، جب کہ تھیٹر میں انہوں نے Of Mice and Men, The Merchant of Venice اور ٹامسن ہائی وے کے ڈرامے Dry Lips Oughta Move to Kapuskasking میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔