کینیڈین خلا باز جیریمی ہینسن 2026 میں چاند کے گرد تاریخی مشن پر روانہ ہوں گے

 اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) کینیڈین خلا باز جیریمی ہینسن سنہ 2026 کے آغاز میں آرٹیمس دوم مشن کے ذریعے چاند کے گرد سفر پر جائیں گے اور وہ زمین کے نچلے مدار سے آگے جانے والے پہلے غیر امریکی خلا باز ہوں گے۔

تاخیر کے باوجود ہینسن مشن کی تیاری میں مصروف ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ ایک بڑی ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ناسا کے خلا بازوں کے ساتھ ان کی دوستی اور ٹیم ورک نے سب کو قریب کر دیا ہےکینیڈین اسپیس ایجنسی (CSA) میں ہینسن کے اس تاریخی سفر پر جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایڈمنٹن کی ایک ڈاکٹر کمرشل خلاباز بننے والی کینیڈا کی پہلی خاتون ہوں گی

ادارے کے ڈائریکٹر میتھیو کارون نے کہا کہ اپالو پروگرام کے بعد یہ چاند کے لیے پہلا بڑا مشن ہے اور کینیڈا کی شمولیت ہمارے لیے فخر کی بات ہےسی ایس اے کی ماہر نیتھلی ہرش کے مطابق آرٹیمس دوم کا اوریون کیپسول بہت چھوٹا ہے جس میں محدود جگہ ہے۔

اسی لیے صرف ہلکی اور غذائیت والی خوراک لے جائی جائے گی ناسا اور سی ایس اے نے خلا میں لے جانے کے لیے پانچ کینیڈین کھانے منتخب کیے ہیں جن میں میپل سیرپ میپل کوکیز اسمُوکڈ سیلمَن جھینگا کری چاول کے ساتھ اور چیا سیریل شامل ہیںیہ مشن 10 دن پر مشتمل ہوگا اور چاند کے گرد چکر لگائے گا مگر اس پر اترے گا نہیں لانچ اپریل 2026 میں متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔