کینیڈا کے بارڈر افسر پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے آر سی ایم پی نے کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی کے ایک افسر پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔

ولیس کے مطابق یہ واقعہ Queenston-Lewiston Bridge پر پیش آیا، جہاں تعینات افسر پر الزام ہے کہ اس نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منشیات سے بھرے ایک ٹرک کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔تحقیقات کے مطابق ملزم افسر ڈینیئل نوٹریانی نے مبینہ طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر مالیت کی افیون، چرس اور تمباکو پر مشتمل کھیپ کو کینیڈا میں داخل ہونے دیا۔
آر سی ایم پی کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ٹرک ڈرائیور ابھیشیک بھی ملوث ہے، جس کے خلاف بھی منشیات کی درآمد، اسمگلنگ اور تقسیم سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ افسر ڈینیئل نوٹریانی کو 23 مارچ 2026 کو ویلنڈ کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ٹرک ڈرائیور کی عدالت میں پیشی 9 اپریل کو متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سرحدی سیکیورٹی کے نظام پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے، اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو گئے تو یہ کیس کینیڈا کی سرحدی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں