کینیڈین،برطانوی و زرائے اعظم اور فرانسیسی صدر ظالموں کیساتھ کھڑے ہیں،نیتن یاہو کا الزام

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں ظلم و ستم برپا کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مغربی ممالک کے احتجاج پرسیخ پا ہو گئے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی پر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا الزام لگایا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے ہم منصبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اجتماعی قاتل، بچوں کے قاتل اور اغوا کار آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو سمجھیں کہ آپ انصاف، انسانیت اور تاریخ کے غلط رخ پر کھڑے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے برطانوی ہم منصب پر حماس کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے سخت تنقید کی۔اسی طرح فرانس اور کینیڈا کے وزرائے اعظم کو بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ان ممالک نے اسرائیل کے خلاف سخت بیانات دے کر حماس کو غزہ میں اقتدار میں رہنے کی اجازت دینے کی حمایت کی ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے غزہ میں اسرائیل کی نئی فوجی کارروائیوں کو نامناسب قرار دیا تھا اور نیتن یاہو پر زور دیا تھا کہ وہ انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت دیں۔برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے پر مذاکرات بھی معطل کر دیے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے غزہ میں بھوک سے معصوم بچوں کی ہلاکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل سے امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کی اپیل کی۔جس پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ پر جھوٹے اعدادوشمار پھیلانے کا الزام لگایا کہ امداد نہ پہنچنے پر دو دن میں 14 ہزار بچے مر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں اور میڈیا ان جھوٹوں کو پھیلا رہے ہیں اور پھر لوگ ان پر یقین کرتے ہیں اور قتل کرتے ہیں۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیمن نے کہا کہ اسرائیل کو امداد پہنچانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے موجودہ حکومت کو ٹھگوں کا گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا گروہ ہے جو اسرائیل کی ریاست چلا رہا ہے اور اس گروہ کا سربراہ نیتن یاہو ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ سخت بیانات واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو ایک حملے میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد دیے تھے۔حملے کے دوران حملہ آور نے فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بھی لگائے اور پولیس کو بتایا کہ اس نے ایسا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔