انہوں نے کہا کہ کس طرح کینیڈین گاڑیاں گھانا اور نائیجیریا جیسی جگہوں پر پہنچائی جا رہی ہیں۔ایک خاندان کی SUV مختلف مقامات سے تین بار چوری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منظم جرائم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بیرون ملک چوری شدہ کاروں کی مارکیٹ بھی بہت پھیل چکی ہے۔ٹروڈو نے سابق کنزرویٹو حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ کنزرویٹو ہی تھے جنہوں نے بارڈر سیکیورٹی پر اخراجات کم کیے تھے۔ چوری شدہ گاڑیوں کو ملک سے باہر جانے سے روکنا بہت مشکل ہے۔
اپنے مرکزی حریف پیئر پولیور کو نشانہ بناتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ نعرے لگانے سے کار چوری نہیں روکی جا سکتی اور منظم جرائم کو دو منٹ کی یوٹیوب ویڈیو سے نہیں روکا جا سکتا۔ گاڑیوں کی چوری کو روکنے کے لیے پولیس، بارڈر سروسز، پورٹ اتھارٹیز، کار ساز اور انشورنس کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔صنعت کے وزیر Francois-Philippe Champagne نے بعد میں کہا کہ حکومت ہائی ٹیک آلات کی درآمد پر پابندی لگانے پر بھی غور کر رہی ہے کیونکہ ایسے آلات غیر قانونی تجارت کو ہوا دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں کی برآمد روکنے کے لیے 28 ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔