اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برلز کی طرف سے متعارف کرایا گیا جی ایس ٹی استثنیٰ بل منظور کر لیا گیا ہے، جس سے جی ایس ٹی چھوٹ حاصل کرنے والوں کو اس سال ایک اور چیک ملنے کی امید ختم ہو گئی ہے۔
لبرل حکومت کا بل C-30 منگل کو قانون بن گیا۔ اس بل کے پاس ہونے سے لوگوں کو اگلے چھ ماہ تک دوگنا فائدہ ملے گا۔ یہ بل کچھ عرصہ قبل لبرلز کی جانب سے ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا گیا تھا تاکہ زندگی گزارنے کی لاگت سے پیدا ہونے والے بحران کو ختم کیا جا سکے۔ یہ بل منگل کو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں سینیٹ نے منظور کر لیا گیا ہے
کینیڈین جو GST چھوٹ کے اہل ہیں انہیں اکتوبر اور جنوری میں چھوٹ کے چیک کے برابر رقم ملے گی۔ اس سے قبل حکومت نے اشارہ دیا تھا کہ بل کو منظوری ملنے کے بعد ادائیگیوں میں تین سے چار ہفتے لگیں گے۔