عمران خان سےکینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما پیٹرک براؤن کی ملاقات،پاکستان کی صورتحال پر گفتگو

اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل قبل از وقت انتخابات ہیں۔

کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما پیٹرک براؤن نے زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عامر خان، چوہدری ظفر، اشفاق احمد، میاں عدنان، مدثر مچانہ، کینیڈا سے سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور معاشی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویے پر بھی بات چیت کی گئی، عمران خان نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات ہی پاکستان میں مسائل کا واحد حل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، حکمران انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے آئین کو پامال کرنے کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com