کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اقرا خالد نے کہا کہ وہ والدین کے جذبات کو سمجھ سکتی ہیں جنہیں اپنے بچوں کو بتانا ہے کہ غزہ اور اسرائیل میں کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ عبادت گاہوں کے باہر سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو۔

ادھر اسرائیل کے غزہ کے مسلسل محاصرے نے محصور شہریوں کو قحط کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں 23 لاکھ افراد کو پانی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ مسلسل محاصرے کے باعث شہریوں کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

غزہ ایک بار پھر دنیا کے دیگر حصوں سے منقطع ہوگیا ہے کیونکہ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کردی گئی ہے۔دوسری جانب کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے خدا سے مدد کی اپیل کی پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ جنگ کا شکار ہونے والے بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ بچوں کے بارے میں سوچنا چاہیے اور تنازعات کو پھیلانے کے بجائے روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔دھر وسطی افریقی ملک چاڈ نے بھی غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔