کینیڈین وزیر اعظم کا لیفٹیننٹ جنرل جینی کیریگنن کو مسلح افواج کی پہلی خاتون سربراہ نا مزد کرنیکا اعلان

اردوورلڈ کینیڈ( ویب نیوز ):کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے لیفٹیننٹ جنرل جینی کیریگنن کو کینیڈا کی مسلح افواج (سی اے ایف) کی پہلی خاتون سربراہ نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا ہے کہ جینی کیریگنن، جو اس وقت پروفیشنل کنڈکٹ اینڈ کلچر کی سربراہ ہیں اور انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ موجودہ چیف آف دا ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس)جنرل وین آئر کی جگہ لیں گے، جو کینیڈین مسلح افواج (سی اے ایف)سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
بیان کے مطابق جینی کیریگنن کا فوجی کیریئر 35 سال پر محیط ہے اس میں دو کمبیٹ انجینئر رجمنٹ اور دوسری کینیڈین ڈویژن کی کمانڈنگ شامل ہے جس میں انہوں نے10 ہزار سے زیادہ فوجیوں کی قیادت کی۔ 2008 میں جینی کیریگنن کینیڈین مسلح افواج (سی اے ایف) کی تاریخ میں جنگی ہتھیاروں کے یونٹ کی کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔انہوں نے افغانستان،بوسنیا ہرزیگوینا اور شام میں بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 2019 سے 2020 تک عراق میں نیٹو مشن کی قیادت کی۔ انہیں 2021 میں اپنے موجودہ عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور وہ گزشتہ تین سال سے پیشہ ورانہ طرز عمل اور ثقافت کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں جہاں وہ فوجی کلچر میں تبدیلی لانے کی کوششوں کی قیادت کر رہی ہیں۔ جینی کیریگنن 18 جولائی کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca