کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کامستعفی ہونے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

 ٹروڈو اس ہفتے مستعفی ہو سکتے ہیں گلوب اینڈ میل کا دعویٰ،کینیڈین پریس نے تصدیق نہیں کی  

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوٹاوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث لبرل پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئے رہنما کے انتخاب تک ٹروڈو نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے پارٹی کے اندر جاری اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ منتخب ہوتے ہی وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو پہلی بار 2015 میں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے جس کے بعد وہ 2019 اور 2021 میں مسلسل تین انتخابات جیت کر وزارت عظمیٰ کے عہدے پر پہنچے تھے۔دسمبر میں جسٹن ٹروڈو نے وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کی تنزلی کی کوشش کی جس کے بعد فری لینڈ نے استعفیٰ کے خط میں ٹروڈو پر "سیاسی چالبازی” کا الزام لگایا۔ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ٹروڈو کی ناقص امیگریشن پالیسی لاکھوں تارکین وطن کی کینیڈا میں آمد کا باعث بنی ہے، جس سے پہلے سے دباؤ کا شکار ہاؤسنگ مارکیٹ پر مزید دباؤ پڑا ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے سے لبرل پارٹی بھی اپنے لیڈر سے محروم ہو جائے گی جب کہ دوسری جانب رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو برتری حاصل ہوگی۔جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے تاکہ کینیڈا میں نئی ​​حکومت امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔