امریکہ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے پر مایوسی ہوئی کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے ،کینیڈین وزیر اعظم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے وزیر عظم مارک کارنی نےکہا ہےکہ امریکا کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر ٹیرف بڑھا کر 35 فیصد کرنے کے فیصلے پر حکومتِ کینیڈا کو گہری مایوسی ہوئی ہے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے دیرینہ تجارتی تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کے اصولوں کے منافی ہے تاہم، ہم اب بھی کینیڈا امریکا میکسیکو معاہدے سے وابستہ ہیں، جو تجارتی حجم کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا فری ٹریڈ معاہدہ ہے۔ معاہدے کے تحت، کینیڈا کی متعدد مصنوعات پر امریکی ٹیرف شرح بدستور دنیا کے دیگر تجارتی شراکت داروں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے صنعتی شعبے، بشمول لکڑی، اسٹیل، ایلومینیم اور گاڑیاں، امریکی محصولات سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اور یہ براہ راست ہمارے مزدوروں، کاروباروں اور برآمدات پر منفی اثر ڈال رہا ہے ۔

کینیڈین حکومت اپنے شہریوں کے روزگار کے تحفظ، صنعتی مسابقت میں بہتری، ’بائے کینیڈین‘ پالیسی کو فروغ دینے اور برآمدی منڈیوں کو متنوع بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔ ہم ان چیلنجز کا بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک فینٹانائل اور سرحدی تحفظ کے حوالے سے امریکی خدشات کا تعلق ہے، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کینیڈا امریکا میں درآمد کی جانے والی فینٹانائل کا محض ایک فیصد ذریعہ ہے۔ ہم مسلسل اس رجحان کو کم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ہماری حکومت سرحدی سیکیورٹی میں تاریخی سرمایہ کاری کر رہی ہے، ہزاروں نئے بارڈر افسران کی بھرتی، فضائی نگرانی، اور انٹیلی جنس صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ہم اس وقت بھی واشنگٹن میں اپنے امریکی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں اور بات چیت جاری ہے۔ ہمارا مقصد ایک متوازن، منصفانہ اور باوقار تجارتی تعلق کا قیام ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے ۔کینیڈا کسی بھی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گا، مگر ہم ہمیشہ بامعنی مذاکرات اور تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ ہم اپنے قومی مفادات، صنعتکاروں اور محنت کشوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

کینیڈین حکام نے بتایا کہ ہزاروں نئے بارڈر سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھرتی کیے گئے ہیں، فضائی نگرانی کو وسعت دی گئی ہے اور خفیہ اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔کینیڈا کی تجارتی مذاکراتی ٹیم واشنگٹن میں موجود ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کی کس سے ملاقات ہو رہی ہے۔کینیڈا کے اپوزیشن لیڈ پائری پولییو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے ردعمل میں کہا "یہ محصولات غیرمنصفانہ ہیں۔ ہم ایسی ڈیل چاہتے ہیں جس میں اسٹیل، ایلومینیم، لکڑی، گاڑیاں، توانائی، زراعت سمیت ہر چیز پر زیرو ٹیرف ہو۔ یہی وہ معاہدہ ہے جو پہلے موجود تھا اور وزیراعظم کو اس سے کم کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے کینیڈا میں امریکی شراب کا بائیکاٹ بڑھ رہا ہے، جس نے امریکا کی شراب کی صنعت کو بھی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اب وہ امریکی حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ کینیڈا سے متعلق ٹیرف میں نرمی لائی جائے یا مخصوص صنعتوں کو استثنا دیا جائے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔