کینیڈا،خاتون کی اپنا آدھا بستر کرایہ پر دینے کی پیشکش

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی مہنگی ترین ہاؤسنگ مارکیٹ ٹورنٹو میں مکانات کے کرایے آسمان کو چھو رہے ہیں۔
ایسے میں ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر اپنا آدھا بستر کرائے پردینے کا اشتہار پوسٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ٹورنٹو میں مقیم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ آنیا ایٹنگر نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر اپنے انسٹاگرام پروفائل پر یہ پوسٹ شیئر کی، جس میں خاتون اپنا آدھا بستر 900 کینیڈین ڈالر ماہانہ کرائے پر دینے کی پیشکش کر رہی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ماسٹر بیڈروم میں کنگ سائز کا بستر بانٹنے کے لیے ایک خاتون روم میٹ کی تلاش ہے۔ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، اینیا ایٹنگر نے لکھا کہ ٹورنٹو کی کرائے کی مارکیٹ مزید خراب نہیں ہو سکتی۔فیس بک پر اس پوسٹ نے سب کی توجہ مبذول کر لی۔ صارفین نے اس پیشکش پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘میریج ان دی اسکائی پوپلی فیملی کا سیکوئل ہے جسے تقریباً 30 سال بعد دہرایا گیا ہے۔ 1994 میں پہلی بار دلیپ پوپل نے پرواز کے دوران اپنی محبوبہ سنیتا سے شادی کی۔دلیپ اور سنیتا کی شادی ‘ہوائی بندھن یا ‘ویڈنگ ان دی ایئر کے نام سے مشہور تھی جس کے لیے ایک ایئربس A310 نے ممبئی سے احمد آباد کے لیے اڑان بھری۔واضح رہے کہ پوپل خاندان متحدہ عرب امارات اور بھارت میں زیورات اور ہیروں کی دکانوں کا مالک ہے اور اس کے بھارت اور بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔