تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے

بیرسٹر گوہر علی خان کو ‘چینک کا نشان دیا گیا جبکہ شوکت یوسفزئی کو ‘ریکیٹ کا نشان ملا
پارٹی لیڈر شہریار آفریدی کو ‘بوتل کے نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا، شندنا گلزار کو ‘پیالہ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے اور مہر بانو قریشی کو ‘چمٹا کا انتخابی نشان دیا گیا ہے
ملتان کے زین قریشی کو ‘جو تا ملا، ڈاکٹر ریاض لونگ کو ‘راکٹ ملا، لاہور سے عالیہ حمزہ ملک کو ‘ڈائس ، بھکر سے ثناء اللہ خان مستی خیل کو ‘لیٹر باکس ملا
این اے 118 سے محمد خان مدنی کو ‘بھیڑ دی گئی ہے، میاں اسلم اقبال ‘جہاز جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ‘لیپ ٹاپ مل گیا ہے
زبیر نیازی ‘پیراشوٹ اور میاں محمود الرشید پی پی 169 سے ‘ریکیٹ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے
پرویزالہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ‘فریج کے نشان پر الیکشن لڑیں گی، بیرسٹر تیمور اور عامر ڈوگر کو ‘گھڑی کا انتخابی نشان ملا ہے، عرفان اللہ خان نیازی کو کا نشان ملا ہے ‘دیکھیں
NA-107 سے تحریک انصاف کے امیدوار مہر ریاض فتیانہ کو کرسی الاٹ کی گئی، PP-123 ریاض فتیانہ اور PP-124 سے سیدہ سونیا علی رضا شاہ کو پیالے کا نشان الاٹ کیا گیا
NA-122 سے تحریک انصاف کے اظہر صدیق کو ‘میڈل ملا جبکہ لطیف کھوسہ کو حروف تہجی ‘(K) کا انتخابی نشان ملا جبکہ این اے 123 پی ٹی آئی کے امیدوار افضل عظیم پہاڑ کو ‘ریڈیو کا نشان ملا ہے
این اے 124 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عظیم اللہ کو ‘غاری اور ضمیر احمد ‘ڈولفن جبکہ این اے 125 کے پی ٹی آئی امیدوار جمیل اصغر بھٹی کو ‘دھول دیا گیا
این اے 128 سے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو ‘ریکیٹ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ این اے 129 پی ٹی آئی کے امیدوار میاں اظہر ‘کرکٹ اسٹمپ کے نشان پر مقابلہ کریں گے
حلقہ این اے 152 سے عمران شوکت ‘ٹنل کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، این اے 75 میں طاہر جاوید ‘چارپائی کے نشان پر الیکشن لڑیں گے جبکہ علی اصغر کو کنویں کی علامت الاٹ کی گئی ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ رات سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ‘بیٹ کا انتخابی نشان کھو دیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔